اپنی مالی حالت کو جانیں
ضروریات پوری کرنے کے قابل ہونے کے لیے
اَپنے مویشیوں کی حالت اَچھّی دیکھ کر مطمئن ہو، اَور اَپنے گلّوں کا اَچھّی طرح سے خیال رکھو؛ کیونکہ دولت سدا نہیں رہتی، اَور نہ تاج پُشت در پُشت محفوظ رہتاہے۔ جَب سُوکھی گھاس جمع کرلی جاتی ہے، تو نئی پیدا ہو جاتی ہے اَور پہاڑیوں پر سے چارہ کاٹ کر جمع کر لیا جاتا ہے، برّے تُمہیں لباس مُہیّا کریں گے، اَور بکریاں کھیتوں کی قیمت اَدا کریں گی۔ تمہارے پاس بکریوں کا دُودھ کثرت سے ہوگا جو تمہارے اَور تمہارے خاندان کے پینے کے لیٔے اَور تمہاری خادِماؤں کے گذارے کے لیٔے کافی ہوگا۔ (امثال 27:23-27)
مقاصد کو کامیابی سے حاصل کرنے کے قابل ہونے کے لیے
”مان لو کہ تُم میں سے کویٔی بُرج بنانا چاہتاہے۔ اَور پہلے بیٹھ کر کیا وہ یہ نہیں سوچےگا کہ اُس کی تعمیر پر کِتنا خرچ آئے گا اَور کیا اُس کے پاس اُتنی رقم ہے کہ بُرج مُکمّل ہو جائے؟ کہیں اگر تُم بُنیاد ڈال دو اَور اُسے مُکمّل نہ کر سکو تو سبھی دیکھنے والے تمہاری ہنسی اُڑائیں گے، (لُوقا 14:28-29)
ہماری زندگی میں نظم و ضبط نظر آنا چاہیے
لیکن یہ سَب کچھ شائِستگی اَور قرینہ سے عَمل میں آئے۔ (1 کُرِنتھِیوں 14:40)
خداوند ابتری کا خدا نہیں
اِس لیٔے کہ خُدا بدنظمی کا نہیں بَلکہ اَمن کا بانی ہے۔ اَور جَیسا کہ مُقدّسین کی سَب جماعتوں میں دستور ہے۔ (1 کُرِنتھِیوں 14:33)
منصوبہ بندی کی حوصلہ افزائی
منصُوبے بنانے سے پہلے مشورہ کرو؛ اَور جنگ چھیڑنے سے قبل رہنمائی لو۔ (امثال 20:18)
محنتی آدمی کے منصُوبے منافع بخش ہوتے ہیں، لیکن جلدبازی کا نتیجہ یقیناً مفلسی ہوتاہے۔ (امثال 21:5)
حِکمت سے گھر تعمیر کیا جاتا ہے، اَور فہم سے اُسے قائِم کیا جاتا ہے؛ اَور علم کے وسیلہ سے اُس کے کمرے نادر اَور نفیس مال سے بھر دئیے جاتے ہیں۔ (امثال 24:3-4)